ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے ہندوستان دورہ بڑا چیلنج ، اچھی کارکردگی کاعزم لے کرہندوستان پہنچی

بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے ہندوستان دورہ بڑا چیلنج ، اچھی کارکردگی کاعزم لے کرہندوستان پہنچی

Sat, 04 Feb 2017 12:40:49    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے لئے ہندوستان کا دورہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ ٹیم کو اپنے ہندوستان کے دورے میں 9 فروری سے حیدرآباد میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ ٹیسٹ درجہ بندی میں ٹاپ پر قابض ٹیم انڈیا اس وقت زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور بنگلہ دیشی ٹیم کے لئے وراٹ کوہلی بریگیڈ کا اس کے اپنے میدان پر سامنا کرنا آسان نہیں رہے گا۔ بنگلہ دیش اگر اس واحد ٹیسٹ میں شکست ہی بچا پائی تو یہ اس کی کامیابی ہی کہی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے اپنی سر زمین میں انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی ہے اور اس کا حوصلہ انتہائی بلند ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف نو فروری سے راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم پر ٹیسٹ کھیلنے کے لئے یہاں پہنچ گئی۔ ٹیم جمعرات دیر شام بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی اور براہ راست ہوٹل روانہ ہو گئی۔

مشفق الرحیم کی قیادت والی ٹیم پانچ فروری سے انڈیااے کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو اگرچہ بائیں ہاتھ کے تیز تیز گیند بازمستفیض الرحمن کی کمی محسوس ہوگی جو سرجری کے بعد مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں، تاہم کپتان رحیم کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف اس کے اپنے میدان پر اچھی کارکردگی کرکے دنیا کو دکھا دے گی کہ بنگلہ دیش کی صلاحیت کیا ہے۔ رحیم نے کہاکہ میں اس بارے میں نہیں سوچتا کہ ہم کتنے سال بعد ہندوستان میں کھیلنے جا رہے ہیں، ہم ایسا ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہندوستان ہمیں ایک بار پھر بلائے، میرے لئے یہ صرف ایک اور ٹیسٹ میچ ،ٹیسٹ میچ سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیااے کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ سترہ برس پہلے آئی سی سی کل وقتی رکن کی حیثیت ملنے کے بعد بنگلہ دیش کا ہندوستان میں یہ پہلا ٹیسٹ ہے۔


Share: